بین الاقوامی طلبہ کیلئےتپ دق کا انتباہ

بین الاقوامی طلباء میں آسٹریلیا میں پیداہونے والوں کےمقابلےمیں تپ دق(ٹی بی)سےمتاثر ہونےکا 10 گنا زیادہ امکان ہے ۔

اگرآپ کا تعلق ایشیائی ، افریقی ، بر صغیر ہند، جنوبی امریکہ یا مشرقی یورپ کے کسی ملک سے ہے توامکان ہے کہ آپ تپ دق کے روبرو آچکے ہیں اورآپکا ٹی بی سے متاثر ہونے اوربیمار ہونے کا زیادہ خطرہ ہے ۔ٹی بی ایک لگنے والی بیماری ہے جو پھیپڑوں، دوسرےاعضا اور ہڈیوں پراثرانداز ہوتی ہے ۔ ٹی بی کا دواؤں سےعلاج ہوسکتا ہے لیکن یہ علاج نہ کرنے پرمہلک ثابت ہوسکتی ہے ۔

تقریبا 14 لاکھ افراد کو فعال ٹی بی ہے اوردنیا کی آبادی کے تقریبا ایک تہائی حصے کوپوشیدہ یا خاموش ٹی بی انفیکشن ہے ۔

آسٹریلیا میں ٹی بی کے علاج کی دوا مفت ہے

طلبا جنہیں آسٹریلیا میں قیام کے دوران ٹی بی کی تشخیص کی جائے اسکے علاج کیلئے انہیں کوئی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی ۔ تسخیص کیلئے ادائیگیاں اوورسیز اسٹوڈینٹ کوور(OSHC) کی جانب سے کی جائینگی ۔

اگرٹی بی کی تشخیص کی گئی ہوتو طلبہ سےآسٹریلیا چھوڑنےکیلئےنہیں  کہاجائیگا ۔

اگر طلبہ کا ٹی بی کا علاج ہوتا ہے تو اس سے انکے اسٹوڈینٹ ویزا کی شرائط میں فرق نہیں پڑیگا جب تک کہ وہ علاج کی شرائط پوری کرتے ہیں

ٹی بی کی علامات

ٹی بی کی علامات میں سے کوئی علامت ہو تو طبی مشورہ حاصل کیجئے اور ڈاکٹر کو یہ ح‍قائق نامہ دیدیں :

  •  دو ہفتے سے زیادہ کھانسی یا بخار
  •  بہت زیادہ تھکاوٹ
  •  رات کو پسینہ آنا
  •  بھوک اور وزن کی کمی
  •  کھانسی میں خون آنا

کہ څه هم، ځینی کسان چې کړونی یا فعالہ سل بیمارۍ لري علامې بہ ونلري.

ٹی بی کا پھیلنا

ٹی بی کے جراثیم ہوا کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیلتےہیں ۔ وہ

افراد جنکے پھیپڑوں میں فعال ٹی بی ہو وہ کھانسنے ، چھینکنے ، ہنسنے ، بات کرنے یا گانا گانے سے اسکے انفیکشن کو پھیلا سکتے ہیں

آپکوٹیکہ لگا دیا گیا ہو

ٹی بی ویکسین (بی سی جی) سے ٹی بی کے سخت اقسام کے خلاف نوجوان بچوں کی حفاظت میں مدد ملتی ہے. آپکوٹیکہ لگوانے کے باوجود ٹی بی لگ سکتی ہے ۔

آپ کسی کو نہیں جانتے جسے ٹی بی ہو

یہ ممکن ہے کہ آپ جانے بغیر ٹی بی کا شکار ہو گئے ہوں ۔ کچھ لوگوں میں ٹی بی کی کوئی علامت نہیں ہوتی اور وہ نہیں جانتے کہ انہیں فعال ٹی بی ہے

آپ کو ٹی بی کے لئے چیک کیا گیا ہے

ویزا میڈیکل سکرین میں فعال یا متعدی ٹی بی کو دیکھنے کے لئے سینے کا ایک ایکسرے بھی شامل ہے. بہت سے لوگ جنہیں پوشیدہ یا خاموش ٹی بی انفیکشن ہو انکےچھاتی کےا ایکس رے میں کوئی علامات نظر نہیں آتی لیکن وہ اسکریننگ کے مہینوں یا سالوں بعد فعال اور متعدی ٹی بی کی طرف جاسکتے ہیں

آسٹریلیا آنے کے بعد مدد کیلئے کہاں جائیں

اپنے ڈاکٹر ، یونیورسٹی کے شعبہ صحت یا مقامی ہسپتال سے بات کیجئے

– اگر آپ میں ٹی بی کی کوئی علامت ہے تو یہ حقائق نامہ ڈاکٹر کو دکھائیے

222 022 1800 پر فون کرکے Healthdirect Australia سے بات کریں یا healthdirect پر جائیں

اپنی ریاست یا ٹیریٹری کے صحت کے شعبے کی ویب سائٹ پر جائیں